ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: کل 20 نومبرکو جامعۃ الصالحات کا ہوگا سالانہ جلسہ؛ ہونہار طالبات میں تقسیم ہوں گے انعامات

بھٹکل: کل 20 نومبرکو جامعۃ الصالحات کا ہوگا سالانہ جلسہ؛ ہونہار طالبات میں تقسیم ہوں گے انعامات

Sat, 19 Nov 2022 20:36:53    S.O. News Service

بھٹکل :19؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) جامعۃ الصالحات بھٹکل کے زیر اہتمام کل 20نومبربروز اتوار کو جالی روڈ پر واقع جامعۃ الصالحات میں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہونہار طالبا ت کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوگی۔

جامعۃ الصالحات بھٹکل کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق پروگرام بعد نماز ظہر 2بجے شروع ہوگا، جس میں ڈپلوما کورس، مکتب صالحات اور عالمیت کے مختلف درجات میں امتیازی نمبرات سے  کامیاب ہونے والی طالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوگی ۔ اس کے علاوہ طالبات کے دلچسپ پروگرام بھی ہونگے۔ سالانہ جلسےمیں طالبات کی خواتین سرپرستان اور عامۃ المسلمات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ پروگرام میں شریک خواتین کی واپسی کے لئے سواری کا انتظام رہے گا۔


Share: